16 دسمبر 2011 - 20:30

پاکستان کے قبائلی علاقہ مہمند ایجنسی میں گذشتہ تین سال میں تعلیم دشمن طالبان شرپسندوں نے 83 اسکولوں کو تباہ کیا ہے۔

ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقہ مہمند ایجنسی میں گذشتہ تین سال میں تعلیم دشمن طالبان شرپسندوں نے 83 اسکولوں کو تباہ کیا ہے۔جن میں 57بوائیز اور 26گرلز اسکول شامل ہیں۔ اور اب تک صرف ایک گورنمنٹ ہائی سکول پنڈیالی کی تعمیر ممکن ہوسکی ہے۔تباہ ہونیوالے اسکولوں کے طلباء کو متبادل مقامات پر تعلیم دینے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

جہاں تعلیم کے شوقین طلبا نامناسب حالات کے باوجود کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق طالبان دہشت گردوں نے  مجموعی طور پر پانچ سو سے زائد سرکاری اسکولوں کو تباہ کیا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ طالبان دہشت گرد علم و دانش کے دشمن ہیں۔

طالبان دہشت گردوں کو سعودی عرب قطر اور امریکی خفیہ ایجنسی کی سرپرستی حاصل ہے۔.............

/169